2,669

مولانا طارق جمیل بھی خبروں کی زینت بن گئے، نبی کریم ؐ کا واسطہ دے کر ریحام خان نے عمران خان کو کس چیز کی درخواست کی تھی؟ ناقابل یقین انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں سے جیسے جیسے انکشافات سامنے آتے جا رہے ہیں، ایسے ہی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ریحام خان سے متعلق انکشافات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سونیا عرفان جو کہ تحریک انصاف لندن کی

رہنما ہیں نے ریحام خان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ریحام نے طلاق کے بعد بھی عمران خان سے رجوع کرنے کی کوشش کی تھی، سونیا عرفان نے کہا کہ ریحام خان نے میرے ذریعے ہی طلاق کے بعد عمران خان سے رجوع کرنے کی کوشش کی تھی، ریحام خان کی جانب سے سونیا عرفان نے عمران خان کو ای میلز بھی کیں، یہاں تک کہ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے ذریعے بھی طلاق کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ تحریک انصاف لندن کی رہنما سونیا عرفان نے کہا کہ ای میل میں نبی کریمؐ کی زندگی کا حوالہ دے کر عمران خان سے طلاق واپس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی مبینہ طور پر ذکر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ریحام خان کو کتاب کی اشاعت سے قبل ہی ہتک عزت کا نوٹس دے دیا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری، کرکٹر وسیم اکرم، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ اور ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کی جانب سے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا جو سکرپٹ انہیں ذرائع کے ذریعے موصول ہوا اس کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ قانونی نوٹس بھیجا ہے، اس قانونی نوٹس میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور 14 جون تک اس کا جواب طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں