3,083

’’ وڈی آئی (ن) لیگ دی مالکن ‘‘ چوہدری نثار کا بڑا کھڑاک ۔۔۔۔ رانا ثناء اللہ کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ، فیصل آباد سے (ن) لیگ کا صفایا کر دینے والی خبر آگئی

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ فیصل آباد میں نتخابی مہم کے دوران (ن) لیگ کے اپنے بلدیاتی نمائندے مخالفت میں سامنے آچکے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے قومی اسمبلی کا حلقہ غیر متعلقہ حلقہ ہونے کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو بھی خاطر خواہ حمایت نہیں مل رہی جبکہ (ن) لیگ کے فیصل آباد سے منتخب سابق ایم این اے عاصم نصیر نے بھی آزاد حیثیت سے انتخابات 2018ء میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے اور عاصم نصیر چوہدری نثار کے گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہاں الیکشن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیا ہے وہی ن لیگ لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ ن لیگی بلدیاتی نمائندے اپنے ہی امیدوارں کے خلاف میدان میں آچکے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کا سب سے بڑا محاز فیصل آباد کے حلقے این اے 110 میں رانا محمد افضل کے خلاف

بنا ہوا ہے۔ این اے 110 میں میاں عبد المنان کو صوبائی حلقوں میں ٹکٹس کی تقسیم پر یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ جبکہ این اے 107 میں حاجی اکرم انصار اور صوبائی امیدوارالیاس انصاری پریشان ہیں۔ دوسری جانب این اے 106 فیصل آباد غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ بھی بلدیاتی نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹس کی تقسیم پر ناراض ضلع کونسل کے چیئرمین زاہد نذیر کے زیر اثر بلدیاتی نمائندے این اے 105 میں لیگی رہنماء میاں فاروق کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں ۔ ضلع کونسل کے چیئرمین کے بھائی عاصم نذیر ن لیگ سے بغاوت کرنے ولے چوہدری نثار کے کروان کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے بھی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا علان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں