پیپلزپارٹی کے اس سینئر سیاستدان نے امریکی نائب صدر ڈک چینی کو پیشکش کی تھی کہ میں بینظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا دونگا ، اس کے بدلے میں ۔۔۔۔۔ رحمان ملک کے انکشاف نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہید بے نظیر بھٹو اور کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رحمن ملک نے گزشتہ روز کہا وہ جلد پی پی پی کے سینئر رہنما کا نام ظاہر کریں گے جس نے بے نظیر بھٹو کیخلاف سازش کی مذکورہ رہنما نے

امریکہ میں اس وقت کے نائب صدر ڈک چینی سے ملاقات کی اور بے نظیر کو ہٹانے کی پیشکش کی۔ شہید بے نظیر بھٹو نے ایک اور پارٹی رہنما کی موجودگی میں بتایا تھا کہ آصف زرداری جیل میں ہونگے اور مجھے ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا بعد میں دونوں کو نااہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا 18اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں سانحہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرف نے ایک جنرل کے ذریعے پیشکش کی تھی کہ اگر بے نظیر ملک واپس نہ آئیں تو تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے لیکن بے نظیر نے پیشکش مسترد کر دی تھی۔ میں عوام اور جمہوریت کی خاطر بے نظیر کے حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے واشگاف انداز میں ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی تباہی‘ مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کے اصل ذمہ دار آصف علی زرداری ہیں۔ پرویز مشرف نے اس کھلے راز سے اب کیوں پردہ اٹھایا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو قتل کیس لاہور ہائیکوٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ میں انسداد دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے وقت سابق صدر پرویز مشرف کو مقدمے میں براہ راست فریق بنایا ہے۔پیپلز پارٹی کا مئوقف ہے کہ بے نظیر بھٹو کا اصلی قاتل سابق آمر پرویز مشرف ہے اور اس نے بیت اللہ محسود کے ذریعے بے نظیر بھٹو کو قتل کروایا۔ جواب آں غزل کے طور پرسابق صدر پرویز مشرف یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ واضح کیا جائے کہ بے نظیر کے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا؟ یقیناً بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ آصف علی زرداری سمیت تمام پیپلزپارٹی کو ہوا۔ کیونکہ یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیںتو آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پر قابض ہوتے یا صدر بنتے۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کو ہمدردی کے ووٹ ملے اور اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری ٹھہری کہ مرکز میں اقتدار پیپلزپارٹی کے حوالے کر دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں