37

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو سعودی عرب میں کنسرٹ کیوں نہیں کرنے دیا گیا؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

” >
ریاض(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں ہونے والا پہلا کنسرٹ منسوخ ہو گیا۔پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کا کنسرٹ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچر سینٹر میں ہونا تھا۔کنسرٹ کیلئے سینکڑوں ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے تھے لیکن انتظامیہ نے

عین وقت پر شو کو منسوخ کر دیا۔عرب نیوز کے مطابق شو میں 3 ہزار تک مداحوں نے شرکت کرنی تھی جس میں پاکستانی اور بھارتی شہری شامل تھے جب کہ شو کی ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 سعودی ریال تک رکھی گئی تھی لیکن پاکستان کے خراب حالات کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کیا گیا۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سعودی ایجنسیز اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے خراب حالات کے باعث شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ حالات ٹھیک ہونے پر جلد ہی دوبارہ شو کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بے حد محبت اور احترام ملا ہے جس کو کبھی بھول نہیں سکتا۔کنسرٹ شروع ہونے سے قبل منسوخی کے اعلان پر مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی روز سے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاجی دھرنے جاری تھے جب کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو بھی قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میں پیغمبر اسلام ؐ کے موذن حضرت بلالؒ کے مزار کے پاس سو رہا تھا ، خواب میں دیکھا کہ حضرت محمد ؐ تشریف لائے اور بولے ۔۔۔۔۔۔۔داتا گنج بخشؒ کی کتاب کشف المحجوب سے چند اقتباسات ملاحظہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں