28

بالی ووڈ سے گرما گرم خبر : بھارتی اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ممبئی(ویب ڈیسک) ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا طویل دوستی کے بعد اب رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہونے والے ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔بانوشکا ویرات، دپیکا رنویر اور پریانکا نک جونز کے بعد بھارتی میڈیا میں جس پریمی جوڑے کے سب سے زیادہ

چرچے ہیں وہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جوڑی ہے جنہوں نے اب اپنی طویل دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بچند روز قبل ملائکہ اور ارجن کے قریبی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم شادی کس تاریخ یا مہینے کو ہوگی اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی لیکن اب ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بواضح رہے کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارجن کپور آج کل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ روز کرن جوہر کی جانب سے دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں بھی یہ دونوں ہی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اورملائکہ اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اپنے رشتے کو بہت جلد شادی کانام دینے والے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن اور ملائکہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ارجن اور ملائکہ کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے تاہم اب بالی ووڈ میں عمر کے فرق کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جس کی مثال پریانکاچوپڑا اور نک جونز ہیں جن کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔ واضح رہے کہ ملائکہ اور ارجن نے کبھی بھی اپنے رشتے سے متعلق میڈیا پر بات نہیں کی تاہم دونوں اکثر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آتے ہیں۔ جب کہ میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملائکہ اور ارباز خان کی طلاق کے پیچھے بھی ارجن کپور ہی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں