26

ڈونلڈ ٹرمپ یا باراک اوباما ۔۔۔ ؟ امریکی وسط مدتی انتخابات کا رزلٹ آ گیا

” >
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن نے سینیٹ اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں مطلوبہ عددی نشستیں حاصل کرلیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں میں سے اب تک ڈیموکریٹس نے 222 اور ری پبلکن نے 199 نشستیں حاصل کیں

جب کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار تھیں۔اسی طرح سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے حکمراں جماعت ری پبلکن نے 51 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 45 ہے۔گورنرز کے انتخابات میں 50 میں سے ری پبلکنز کے 21 اور ڈیمو کریٹس کے 18 گورنر کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں