15

پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور ۔۔۔ چین اور سعودی عرب کے بعد اہم ترین یورپی ملک نے کپتان کو شاندار خوشخبری سنا دی

” >
لاہور(ویب ڈیسک) بیلجیم کےسرمایہ کاروں نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے تاہم دوست ممالک کی جانب سے ملنے والے امدادی پیکجز اور تعاون کے بعد صورتحال بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔


تاہم اس کےباو جود پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔اس حوالے خبر یہ ہے کہ بیلجئیم کے سرمایہ کاروں کا وفد آج لاہور پہنچا جہاں بیلجین وفدنے پنجاب سرمایہ کاری بورڈکےحکام سےملاقات کی۔ملاقات میں مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔بیلجیم کےسرمایہ کاروں نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔ماہرین کی جانب سے اس امر کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اگر یونہی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرتے رہے تو جلد ہی پاکستان اس معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم کے دورہ چین کو بھی کامیاب قرار دیا جارہا تھا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کودورہپاکستان کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔وزیراعظم کےدورہ چین کےموقع پردونوں ملکوں میں 15معاہدوں پر دستخط ہوئے،اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ممالک یواین جنرل اسمبلی،سیکیورٹی کونسل کی دہشتگردی سے متعلق قراردادوں پرعملدر آمد کی پابند ہیں۔مذاکرات کے دوران پاکستان اور چین میں اتفاق طے پایا ہے کہ عالمی دہشتگردی سے متعلق جامع کنونشن کا اتفاق رائے سے مسودہ تیارکیا جانا چاہیے جسکے تحت تمام ممالک یو این پابندیوں کے معاملات کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے سے باز رہیں۔


اعلامیہ کے مطابق چین پاکستان کی شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔دونوں ملک عالمی اورعلاقائی معاملات پر مشترکہ تعاون،رابطوں کومربوط بنائیں گے۔یواین سمیت تمام عالمی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا ہے کہ مشترکہ مقاصد کےحصول کیلیےقانون کی حکمرانی اور طویل المدتی جامع رولز بنائے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب چین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کوکامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دورے کے نتائج سے مطمئن ہیں،مستقبل میں پاکستان کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے اورباہمی رضامندی سے ہم پاکستان کو اقتصادی معاونت کی پیش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگاردینے کے شعبے میں بھی ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کرینگے۔ دونوں ممالک نے اس دورے کے دوران کئے جانیوالے معاہدوں پرعمل درآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے، پاکستان اورچین سدابہاراسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں، اورتعلقات اعلیٰ ترین سطح پر ہیں،چین پاکستان کو اپنی بہترین استعداد کے مطابق معاونت فراہم کررہاہے، یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں