24

احد چیمہ اور شہباز شریف کے بعد کرپشن کے الزام میں ا یک اور بڑی گرفتاری کی بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

” >
لاہور(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب)نے کرپشن کے الزام میں حسین کنسٹریکشن کمپنی کے مالک ،رائل پام کے چیف ایگزیکٹو افسر شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورونے کرپشن کے الزام میں حسین کنسٹریکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو حراست میں لے لیا ہے،


شیخ رمضان نے قومی خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچایااورتعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ شیخ رمضان پراراضی کی غیرقانونی لیزنگ کابھی الزام ہے،شیخ رمضان کو پشاورسے ڈی آئی خان سڑک کی تعمیر کے معاملے میں گرفتارکیاگیاہے،نیب کا کہنا ہے کہ سڑک نقشے کے مطابق نہیں بنائی گئی۔ذرائع کے مطابق شیخ رمضان رائل پام کے سی ای او ہیں۔
ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں