14

شہری اپنے اے ٹی ایم کارڈز کو ہیک ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں ؟ حامد میر نے شاندار مشورہ دے دیا

” >
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اے ٹی ایم مشین کے ذریعے کارڈز کا ڈیٹا ہیک کر کے شہریوں کے پیسے چرانے کی بہت سے کارروائیاں ہو چکی ہیں جبکہ تازہ ترین سکینڈل میں تو ہیکرز نے لاکھوں پاکستانیوں کے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چرا لیا ہے اور،


کئی پاکستانی رقوم سے محروم ہو گئے ہیں۔معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا انٹرویو کرنے کے بعد پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کارڈ ہیک ہونے سے بچانے کا انتہائی آسان طریقہ بتایا تو وزیر خزانہ بھی حیران پریشان رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کو ہیک ہونے سے بچانے کا ایک بڑا سادہ اور آسان طریقہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنا اے ٹیم ایم کارڈ مشین میں ڈالتے ہیں تو کچھ بھی کرنے سے پہلے دو دفعہ کینسل کا بٹن دبائیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسل کا بٹن دبانے سے اگر کسی نے اے ٹی ایم مشین میں کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنے کیلئے کوئی سسٹم لگایا ہو تو وہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ طریقہ بتانے کیساتھ ہی وفاقی وزیر خزانہ سے کہا کہ آپ بھی شہریوں کو ایسی باتیں بتایا کریں جس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا دماغ اس طرح کے دو نمبر کاموں میں نہیں چلتا۔یہ جواب ملنے پر سٹوڈیو میں قہقہے گونجنے لگے اور حامد میر کیساتھ اسد عمر بھی اپنی بات پر خوب کھلکھلا کر ہنسے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ یہ واقعی بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اور پوری دنیا میں سائبر کرائم ہو رہے ہیں، یہ تو صرف اکاﺅنٹس کی بات ہے، ہیکرز تو شناخت بھی چرا لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں