22

تحریک انصاف کے دبنگ رہنماء فیصل واوڈا اور چیف جسٹس ثاقب نثار ذاتی حیثیت میں ملاقات ، طلعت حسین نے معنی خیز بات کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی عیادت کی اور نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری قوم آپکی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔ جبکہ چیف

جسٹس آف پاکستان اور فیصل واوڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی طلعت حسین نے نا قابل رد عمل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان اور فیصل واوڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’’ بلا عنوان، 6 لفظی کہانی:واوڈا، چیف جسٹس، بڑا گلدستہ، تصویر ‘‘۔


یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے، اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری قوم آپکی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔ وزیرفیصل واوڈا نے چیف جسٹس سے آرام کی درخواست کی تو چیف جسٹس نے کہا آرام نہیں کرسکتا،کام بہت ہے۔ یاد رہے 4 نومبر کو چیف جسٹس کو دل کی تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے فوری داخل کر کے اُن کے کچھ ٹیسٹ کروائے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی۔ کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد جسٹس ثاقب نثار کے دل کی شریان کھول دی گئی وہ اس وقت مکمل صحت مند ہیں۔ ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس ختم ہونے جارہی ہے، منصفِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بے باک فیصلے کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔


یہ بھی پڑھیں : کپیٹن ضرغام شہید کے جسد خاکی کو دیکھتے ہی والد غم سے نڈھال۔۔۔ میت کے پاس کھڑے ہو کر کیا دعائیں مانگتے رہے؟ ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں