22

کترینہ اور زرین خان کا قصہ ہوا پرانا۔۔۔۔ سلمان خان اپنی نئی فلم ’ دبنگ 3‘ میں کونسا نیا چہرہ متعارف کروانے جا رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کروانے کی بات ہو تو سلو میاں نے تقریباً سب کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ہوں یا زرین خان یا پھر کوئی اور۔ سلمان خان اپنی مثال آپ ہیں اور بالی وڈ کو ایسے چہرے دیتے ہیں جو کئی دہائیوں تک بالی وڈ کے پردے پر اپنا رنگ جمائے رکھتے ہیں۔

تاہم اس دفعہ دبنگ خان نے اپنی بھانجی کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا فیصل کر لیا ہے، جو کہ دبنگ3 میں اپنی اداکاری کا لوہا منوائیں گی جبکہ فلم میں علیزے کا سیکنڈ لیڈ رول ہوگا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان نے دبنگ خان کی بھانجی علیزے کو رقص کی تربیت بھی لینا شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب سلمان خان بھی اپنی بھانجی کے کیرئیر کو لے کر کافی سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں اور انکی ڈانس پریکٹس دیکھنے کے لیے وہ دن میں دو سے تین بار ڈانس کلا سز کا دورہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں