18

عمران خان کے دوست ہو تو کیا ہوا؟ یہ نیا پاکستان ہے۔۔۔ اب زُلفی بخاری کی کس سلسلے میں شامت آگئی؟ ناقابل یقین خبر

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زُلفی بخای کی بھی باری آگئی، سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی کے حوالے سے نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت کے لیے منظور، درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو کرے گا ۔

یاد رہے کہ شہری عادل چٹھہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا گیا تھا ۔
فریق کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی جسے چیف جسٹس نے منظور کرکے اعتراضات ختم کر دئیے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں