بھارت میں شادی کیوں نہیں کر رہیں، پریانکا کے جواب نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

ممبئی ۔ (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا بھارت میں شادی کرنے کی وجہ کا انکشاف ہو گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا کو مختلف ممالک کے سیاحتی بورڈز کی جانب سے شادی کے انعقاد کے لئے بین الاقوامی مقامات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اپنی شادی کے لئے تمام پیشکش سے

انکار کرتے ہوئے بھارت کا انتخاب کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت ان کے دل میں دھڑکتا ہے اور وہ ان کا اپنا ملک ہے۔واضح رہے کہ پرینکا اور نک جوناس کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی مہندی اور سنگیت کی تقریب کل (29نومبر) جودھ پور کے مہرانگڑھ قلعہ میں ہو گی اور ان کی ہلدی یا مایوں کی رسم 30نومبر کو ہو گی جبکہ ان کی شادی 2دسمبر کو جودھ پور کے امید بھون پیلس میں ہو گی جو ہندی اور عیسائی رسم ورواج کے مطابق ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں