کیک میں بیٹھی دلہن کے ہر طرف چرچے۔۔۔شنیرا اکرم نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ”دلہن کیک ” کی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو بنانے والی کی قابلیت اور صلاحیت کی خوب تعریف کی۔ لیکن لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب کا کیک سوشل میڈیا پر اس وقت

توجہ کا مرکز بنا جب دلہن اپنے شادی کے کیک میں ہی بیٹھ کر اسٹیج تک پہنچ گئی۔اس شادی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کیک میں بیٹھی دلہن کی ویڈیو شئیر کی اور اپنے شوہر وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کیاہے؟ جب ہماری شادی ہوئی تب آپ نے مجھے ہرگز نہیں بتایا تھا کہ ایسا بھی کچھ ہوتا ہے۔ساتھ ہی شنیرا اکرم نے دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ چلیں دوبارہ شادی کرتے ہیں۔ جس پر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کو نہایت پیار سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں؟واضح رہے کہ لاہور میں منعقد کی جانے شادی کی تقریب کے لیے ایک ایسا منفرد اور ماسٹر پیس کیک ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں دلہن کے بیٹھنے کی جگہ بھی موجود تھی۔اس کیک کو پہلی جھلک میں دیکھنے میں لگتا ہے کہ یہ کیک ایک سجائی گئی ڈولی ہے لیکن نہیں! یہ ڈولی نہیں بلکہ ڈولی نُما کیک ہے جسے دلہن کی فرمائش پر خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں