سدھو کیلئے بھارت میں بھی پاکستانی ماحول بن گیا، راجستھان میں جلسے کے دوران ایسے نعرے لگ گئےجس نے بھارتی سرکار کو جلا کر رکھ دیا

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی سرزمین پر بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ، راجستھان میں ہونے والے نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے نوجوت سنگھ سدھو اس دوران مسکراتے رہے ،تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں اس وقت پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

جب کانگریس کے رہنماء نوجوت سنگھ سدھو جلسہ کررہے تھے اس دوران جب سدھو خطاب کرنے آئے تو جلسے کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر سابق مایہ ناز کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو مسکراتے رہے۔یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی قابض فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے آرہے ہیں اور اب بھارت کی اپنی ہی سرزمین پر بھی فضاء پاکستان زندہ بار کے نعروں سے گونج اٹھی ہے ،اس طرح پاکستان کی طرف سے بھارت کو حالیہ اقدامات اور مذاکرات کی پیش کش کا حکمرانوں کو تو اثر نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی عوام نے اس کا اثر ضرورلے لیا ہے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر اپنے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بہت خون خرابہ ہوگیا لیکن اب خطے میں امن واپس آنا چاہیے جب کہ پاک بھارت حکومتوں کو اب احساس کریں اور آگے بڑھیں۔کرتارپور راہ داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہماری جھولیاں بھر دی ہیں، جو 71 سال میں نہ ہوا وہ عمران خان نے 3 ماہ میں کردکھایا، جب بھی کرتار پور راہداری کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا پہلے صفحے پرعمران خان کا نام لکھا جائے گا۔نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بہت خون خرابہ ہوگیا لیکن اب خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور خطے میں امن واپس آنا چاہیے جس کے لیے سوچ کو بدلنا ہوگا جب کہ مذہب کو سیاست اور دہشت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں