شاہ رُخ خان سے ملنے کیلئے سرحد پار جانے والے پاکستانی نوجوان نے توبہ کرلی۔۔۔ بھارتی جیل میں مجھے کس نام سے پکارا جاتا تھا؟ نوجوان نے دلچسپ بات بتادی

" >

سوات(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول سے ملنے کی خواہش رکھنے والے سوات کے شہری کو بھارتی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔سوات کا نوجوان 19 ماہ تک بھارتی جیل میں رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عبداللہ نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ

شاہ رخ سے ملنے کی خواہش میں سرحد پار کی لیکن آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔نوجوان نے مزید کہا کہ جیل میں سب شاہ رخ خان کہہ کر بلاتے تھے۔پاکستانی نوجوان نے 19ماہ قبل شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش میں سرحد پار کر رہا تھا کہ پکڑا گیا۔عبداللہ 19ماہ تک امرتسر کی جیل میں رہے۔عبداللہ نے دیگر لوگوں کو بھی نصحیت کی کہ اگر آپ کا کسی اداکار سے ملنے کا دل چاہتا ہے تو کبھی بھی سرحد پار کرنے کی غلطی مت کریں۔واضح رہے ا۔سوات کے علاقے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ عبداللہ کو25 مئی 2017 ء کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اٴْس وقت گرفتار کیا تھا ،ْجب اٴْس نے واہگہ بارڈر کی زیرو لائن کو غیر قانونی طریقے سے عبور کیا تھا۔مینگورہ سے تعلق رکھنے والا عبداللہ تقریباً ایک سال اور 7 ماہ کا عرصہ بھارتی جیل میں قید رہا۔عبداللہ کی حراست کے فوراً بعد پنجاب رینجرز نے پی ایس ایف اہلکاروں سے اس کی واپسی کامطالبہ کیا تاہم بی ایس ایف نے یہ موقف اپنایا کہ اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی اسے واپس کیا جائیگا۔ صورتحال میںبھارتی بارڈر فورس نے عبداللہ کو امرتسرکی مقامی عدالت میں پیش کیا جس کے حکم پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 جون 2017 تک کیلئے جیل بھیج دیا۔بھارتی بارڈر فورس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عبداللہ کے قبضے سے انہیں پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔سارے واقعہ کے بعد سوات میں جب عبداللہ کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اٴْس کا علاج بھی جاری تھا۔عبداللہ کے بھائی نے بتایا کہ عبداللہ کو بالی ووڈ کے اداکاروں اور خاص طور پر شاہ رخ خان سے ملنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ عبداللہ کو بی ایس ایف نے گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں