کیا اداکارہ میرا ماں بننے والی ہیں؟ایسی تصویر منظر عام پر آ گئی کہ مداحوں نے سوالات کی بھرمار کر دی

" >

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا جی صحت کی خرابی کے باعث دبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔اداکارہ میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر ہسپتال کے بستر کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ میرا جی نے بتایا کہ وہ دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے لیکن اب وہ صحتمند ہیں۔

انہیں تھکاوٹ اور طبیعت بوجھل ہونے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ اداکارہ نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز کی بھی تعریف کی۔میرا جی کی تصویر جس انداز میں لی گئی ہے اس کو دیکھ کر کچھ لوگوں کو یہ گمان ہوا کہ ان کی یہ تصویر لیبر روم کی ہے، اسی لیے لوگوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔فیضی صاحب نامی میرا جی کے فالوور نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پوچھا ’ بچے کا باپ کون ہے؟‘۔سہیل چوہدری نے پوچھا کہ کیا میرا جی امید سے ہیں؟۔تنویر خان نے بھی میرا جی کو ماں بننے کی مبارکباد دے دی۔مدیحہ شہزاد کو میرا جی کی غلط انگریزی یہاں بھی نظر آگئی، انہوں نے تصحیح کا مشورہ بھی دے دیا۔گڑیا سعید ان لوگوں پر برس پڑیں جو میرا جی کی صحت کی خرابی اور غلط انگریزی کا مذاق اڑاتے پائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں