شہباز شریف ان ٹربل۔۔۔پہلے سے گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پر بجلیاں گرا دینے والی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش کرنے کا حکم صادر کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج نجم الحسن بخاری نے کیس کی سماعت کی ،

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے شہباز شریف کی میڈکل بورڈ اور عدم پیشی سے متعلق جواب احتساب عدالت جمع کروا دیا،، جیل حکام نے بتایا کہ شہباز شریف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنا ہے،عدالت اور میڈیکل بورڈ کی تاریخ ایک ہونے کے باعث شہباز شریف کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت شریک ملزموں کوعدالت پیش کر دیا گیا،، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے اجازت دی تو شہباز شریف کو پیش کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا گذشتہ دو پیشیوں سے یہی بات کی جا رہی ہے ،معاملے کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے ،، سماعت کے دوران عدالت نے تین مفرور ملزموں کامران کیانی، ندیم ضیاء اور خالد کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغازکر دیا، ساتھ ہی ساتھ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی،، عدالت نے 11 فروری تک تینوں مفرور ملزموں کے خلاف اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ نیب سے ریفرنس کی صاف کاپیاں بھی طلب کر لیں۔ آشیانہ اقبال کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو کی جائے گی،، یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو گزشتہ سال اکتوبر میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا اور نیب کی مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا مستردکردی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں