میری دلی خواہش ہے کہ۔۔۔شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو ناقابل یقین پیشکش کر ڈالی

" >

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو اپنے ساتھ ٹرین پر سفر کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جہاں ایک جانب اپوزیشن پرتنقید کے نشتر برساتے اور پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کرتے نظر آتے ہیں وہیں وہ چئیرمین بلاول بھٹو پر خاصے مہربان ہیں اور

ان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خصوصی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔2 روز قبل نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہو بھی جائے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، بلاول بھٹو تو شہزادہ ہے، اس سے میرے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے۔انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ شیخ رشید نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ بلاول بٹھو تو لال حویلی بھی آنا چاہتے تھے لیکن میں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خفا ہو جائیں گے کیونکہ یہ دو دلوں کو ملتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول کے والد آصف زرداری نے ان کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے، جب ان کو سمجھ آئے گی تو ٹرین چھوٹ چکی ہوگی۔ یہ چاہتا ہوں کہ بلاول معاملے کو سمجھیں اور پیپلزپارٹی میں اپنی ذمہ داری کو نبھائیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو اپنے ساتھ ٹرین پر سفر کرنے کی دعوت دے دی۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کسی دن میرے ساتھ ٹرین پرسفر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں