حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم۔۔۔عمران حکومت نے قابل تعریف اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ لازمی قرار، وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جسے عوام میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو نماز ظہر کے لیے آدھے گھنٹے اور نماز جمعہ کے لیے سوا دو گھنٹے کے وقفہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں