شادی کے بعد کیا کچھ ہوا، کن مشکلات سے گزرنا پڑا، اداکارہ ریما نے پہلی مرتبہ بہت کچھ بتا دیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ریما شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف اور بڑی اداکارہ تھیں۔ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا۔ہر شوبز اسٹار کی طرح ریما خان کی زندگی میں بھی مشکلات آئیں،

تاہم انہوں نے ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اور خوش قسمتی سے وہ لوگوں میں جگہ بنانے میں کامیاب جانے سمیت ایک سپر اسٹار کے طور پر بھی سامنے آئیں۔ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے انہیں ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما نے شادی کے بعد کی مشکلات سمیت شادی سے قبل کی زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی۔ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند سال کی مسلسل محنت کے بعد وہ اپنے سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے میں کامیاب گئیں، جس کے بعد ہی انہوں نے شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔ریما خان نے بتایا کہ انہیں امریکا منتقل ہونے کے بعد تھوڑی سی محنت ضرور کرنی پڑی، تاہم اب وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں وہاں بہت عزت اور اہمیت حاصل ہے اور لوگ ان سے ملنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کا ان جیسا بنانا چاہتے ہیں۔بلندی‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں اس سے زیادہ اور کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ لوگ اپنی بیٹیوں کو مستقبل کی ریما بنانا چاہتے ہیں۔ریما خان نے اس بات پر بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ لوگ ان کا موازنہ بولی وڈ کی سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ سے کرتے ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر سے قبل بھی وہ مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کو بہت پسند کرتی تھیں اور پہلے اوڈیشن کے دوران مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر پرفارمنس کرنے سے ہی انہیں فلم میں کام کرنے کا چانس ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں