ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت سب پیچھے رہ گئے۔۔ شعیب ملک ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے ریکارڈ سے صرف9رنز کے فاصلے پر

" >

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے شعیب ملک اہم ورلڈ ریکارڈ سے صرف 9 رن کی دوری پر رہ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں 36سالہ شعیب ملک نے رنز کے معاملے میں بھارتی اوپنر روہت شرما کو

بھی پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شعیب ملک نے 18 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد شعیب ملک کے نام انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2263 رن ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، روہت شرما کے نام 2238 رن ہیں۔شعیب ملک نے 111 میچوں کی 104 اننگز میں 30.58 کی اوسط سے 2263 رن بنائے ہیں جن میں7نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ روہت شرما نے اب تک 91 میچوں کی 83 اننگز میں 32.43 کی اوسط سے 2238 رن بنائے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل ہیں جن کے 76 میچوں کی 74 اننگز میں 2272 رنز ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2167رنز سکور کرکے چوتھے اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 2140رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے تجربہ کار سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اب وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے حال میں بھارتی اوپنر روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان سے آگے اب صرف نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جو بھی بہت زیادہ آگے نہیں ہیں ۔تیسرے نمبر پر ٹیم انڈیا کے اوپنر بلے باز روہت شرما ہیں ۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے بعد اب شعیب ملک کے نام انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 2263 رن ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت شرما کے نام 2238 رن ہیں۔ اس فہرست میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جن کے نام 76 میچوں کی 74 اننگز میں 2272 رن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں