نہ20ہزار نہ50ہزار۔۔ حکومت کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت حج پیکیج کا اعلان ہو گیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن نے حکومت کے مقابلے میں سستے حج پیکج کا اعلان کر دیا ۔ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرعادل بٹ نے کہاکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کا خرچہ 4 لاکھ 36 ہزارروپے ہے جبکہ آل پاکستان حج فورم ایسویسی ایشن کی جانب سے عازمین کو

3 لاکھ 75 ہزار روپے میں حج پیکج دیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ سستے حج کے لیے کوٹہ سرکاری اورپرائیویٹ ٹوور آپریٹرز میں مساوی تقسیم ہونا چاہیے۔کوٹہ کی برابرتقسیم سے سبسڈی کا خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ سرکاری حج کی آڑمیں حاجیوں کی رہائش، کھانے اورٹرانسپورٹ کی مدمیں کرپشن کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی اپنی کوئی پالیسی نہیں اور وہ مافیا کے پیچھے کھڑی ہے ۔ حکومت کے اعلان سے ایک خاص طبقے کو نوازا گیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کریں گے ۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پی آئی اے کے انجینئرز نے ایک مرتبہ پھر فرض شناسی کا مثالی کارنامہ سر انجام دیا۔ 6فروری کولاہور سے اوسلو جانیوالی پرواز پی کے 752 اوسلو پہنچنے کے بعد انجن میں تیکنیکی خرابی کے باعث واپسی کے لئے براستہ کوپن ہیگن روانہ نہ ہو سکی۔ مقامی ایئر لائن کے تیکنیکی عملے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ابتدائی چیکنگ کے بعد کام کرنے سے انکار کر دیا۔جسکی وجہ اوسلو میں ہونیوالی برفباری اور شدید سردی دی تھی جس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے کم تھا۔ باوجود اس کے کہ پاکستان سے پی آئی اےکی انجینئرنگ ٹیم مسلسل یہ باور کرا رہی تھی کہ خرابی درمیانی نوعیت کی ہے اور تین سے چار گھنٹوں کے کام پر مشتمل ہو سکتی ہے لیکن غیر ملکی ایئر لائن کے تیکنیکی عملے نے معذوری ظاہر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں