بابر بھٹی تیری قسمت : گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل ایمان علی نے ہنی مون پر جانے سے انکار کر دیا ، مگر کیوں ؟

" >

لاہور(ویب ڈیسک) چند روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی داکارہ و ماڈل ایمان علی نے ہنی مون پرجانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے شادی کرنے والی ٹاپ پاکستانی ماڈل ایمان علی کے شوہربابرعزیز بھٹی کی خواہش تھی کہ وہ اپنی دلہنیا کے ساتھ فوری طور پر

ہنی مون کے لئے بیرون ملک جائیں لیکن جب انہوں نے اس سلسلے میں بیوی سے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا کیونکہ ایمان علی مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں جس میں ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی فلم’ٹچ بٹن‘بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ کا نیاسپل جلد ہی شروع ہونے والا ہے جبکہ دو روز قبل ایمان علی نے ایک مشہور جیولری برانڈ کا شوٹ بھی کروایا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا جلد ہی مختصر ہنی مون کی پلاننگ کر رہا ہے ۔ (ش س م)