بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہننے پر بوم بوم آفریدی بھی بول پڑے، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانئے

" >

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے جب ایک صحافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے آرمی کیپ پہننے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بوم بوم آفریدی نے مسکراتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا کہ انہوں نے پہنی تھی اور اب اُتار بھی دی ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے جب شاہد آفریدی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آرمی کیپ پہننے کے حوالے سے سوال کیا تو برابر میں بیٹھے معین خان کے بھائی ندیم خان نے دخل اندازی کرتے ہوئے اُس معاملے پر سوال نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صرف پی ایس ایل سے متعلق ہی سوال کئے جائیں ، تاہم بوم بوم آفریدی نے مسکراتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا کہ انہوں نے پہنی تھی اور اب اُتار بھی دی ہے۔اس پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی سے ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ چھٹی کا دن نہ ہونے کے باوجود لوگ جس طرح سٹیڈیم آرہے ہیں اس سے پتہ لگ رہا ہے کہ ہمارے لوگ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں ، نکولس پوران اور سٹیوسمتھ کے نہ آنے کے باعث ملتان سلطانز کا کمبی نیشن متاثر ہوا ،جس کے باعث ہم اس سال زیادہ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے ، اگلے تین مہینے کوئی مصروفیت نہیں ہے اور وہ اپنی فٹنس پر کام کریں گے ، شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 ءکو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 ءمیں رکھا اور چھاگئے۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور156 رنزرہا۔ آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔