ذات کی چیونٹی اور ۔۔۔۔۔ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجروال نے کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو بڑی آفر دے دی

" >

کراچی (ویب ڈیسک )دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے اپوزیشن جماعت کانگریس کو ریاست ہریانہ میں بی جے پی کیخلاف اتحاد کی پیشکش کردی ، ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس اتحاد کرتی ہے

تو بی جے پی ہریانہ کی تمام 10نشستوں سے محروم ہوجائیگی ،راہول گاندھی بھی مودی کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا مطالبہ کرچکے ہیں ، دوسری جانب راہول گاندھی نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے اسکینڈل میں نام آنے پر نریندر مودی کیخلاف بھی تحقیقات ہونا چاہئے ، اپنے بہنوئی رابرٹ وردا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ۔ دوسری جانب کانگریس کے صدر راہل گاندھی ایک بار پھر حکمراں جماعت بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔ انڈیا میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو کسی معاملے پر بخشتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔جہاں راہل کے خلاف بی جے پی سرگرم ہے وہیں، سوشل میڈیا پر بھی اس تنقید کی گونج نظر آ رہی ہے۔ بہت سے ٹوئٹر صارف کئی بی جے پی رہنماؤں کا پرانا ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جس میں انھوں نے ‘افضل گرو جی’ اور ‘حافظ سعید جی’ کہا ہے۔ دراصل پیر کو دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں راہل گاندھی نے کالعدم پاکستانی تنظیم کے رہنما مولانا مسعود اظہر کے نام کے ساتھ ‘جی’ کا استعمال کیا۔ راہل گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا: ‘جب ان کی گذشتہ (واجپئی) حکومت تھی اس دوران موجودہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ایک طیارے میں مسعود اظہر جی کے ساتھ بیٹھ کر انھیں قندھار چھوڑ کر آئے تھے۔’ اس کے بعد سے بی جے پی کارکنان اور کابینہ کے وزرا نے ان پر تنقید شروع کر دی مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سمرتی ایرانی نے ٹویٹ کیا: ‘راہل گاندھی اور پاکستان کے درمیان کیا مماثلت ہے؟ دہشت گردوں کے لیے ان کی محبت۔’