پکی خبر: بس پی ایس ایل کے ہونے کی دیرتھی ۔۔۔ دنیا کی طاقتورترین کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

" >

لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں

ٹیسٹ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔آئی لینڈرز دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے۔ دس سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ بنگلا دیش سے بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایک یہ بھی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 13 رکنی سپورٹ اسٹاف شامل ہوگا، انگلینڈ میں آئندہ ماہ کی 30 تاریخ کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل ہی وطن واپس آجائیں گے، اپریل کو سلیکٹرز جب فٹنس ٹیسٹ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو وہ ورلڈ کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جب کہ تین مزید کھلاڑیوں کو مین ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے انگلینڈ بھیجا جائے گا، اگر 23 مئی کو سپورٹ پیریڈ سے قبل کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ تین اسٹینڈ بائیز میں سے کوئی کھلاڑی لے گا، ورنہ اسٹینڈ بائی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل وطن واپس آجائیں گے، اسٹینڈ بائے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور تین کاؤنٹی میچوں میں ضرورت پڑنے پر کھیل سکتے ہیں۔، 18اپریل کو ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی فہرست آئی سی سی کو بھیج دے گا۔