پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت کیساتھ بڑا دھوکہ،کروڑوں روپے کے اثاثوں سے کیسے محروم ہو گئے؟ناقابل یقین انکشاف

" >

ساہیوال (ویب ڈیسک ) نوسر باز معروف کاروباری شخصیت کے کروڑوں کے چیک ، چیک بک ،پرائز بانڈز اور قیمتی زیورات لیکر رفو چکر ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کرکارروائی کا آغاز کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی معروف کاروباری شخصیت حاجی کریم خان کا کہنا ہے کہ

میرابھتیجا حبیب الرحمن جو ان کے ساتھ کاروبار میں شامل ہوا لیکن کچھ عرصہ بعد اس کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے نوسر بازی کرکے میری سیف سے کروڑوں کے چیک ، چیک بک ، پرائز بانڈز اور قیمتی زیورات چوری کرلئے ۔ جس پر میں نے اس چیک ، چیک بک ، پرایز بانڈز اور زیورات کی بابت استفسار کیا تو ملزم پہلے تو ٹال مٹول کرتا رہا اور بعد ازاں دھمکیاں دینے پر اتر آیا اور شہر میں موجود اپنے غنڈہ گرداورنوسر باز ساتھیوں سے ملکر مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے لگا ۔حاجی کریم نے بتایا کہ میں نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ فرید ٹاﺅن ساہیوال میں رپٹ درج کروائی جس پر پولیس نے ملزم حبیب الرحمان کے خلاف نوسربازی اورچوری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاہے لیکن ابھی تک میرے کروڑوں کے نقصان کی وصولی کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔حاجی کریم خان نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حبیب الرحمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے۔میرٹ کی بنیاد پر اس معاملے کو دیکھا جائے اور میری قیمتی اشیاءکی بحاظت بازیابی ممکن بناتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وہ آئندہ کسی کے ساتھ اس قسم کی نوسر بازی نہ کرسکے۔دوسری جانب کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ مختلف سٹیشنز پر ٹرینیں روک لی گئیں۔