افسوسناک بریکنگ نیوز: مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہی دوسرے طیارے سے ٹکڑا کر تباہ ۔۔ تمام افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع آگئی

" >

کٹھمنڈو(ویب ڈیسک ) نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک چھوٹا مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لوکلا ایئرپورٹ پر پیش آیا جو ماؤنٹ ایورسٹ

کو جانے والے راستے کا اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ ایئرپورٹ دنیا کے خطرناک ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں طیارے ٹربو پروپ لیٹ-410 کا ایک معاون پائلٹ اور رن وے پر موجود ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لوکلا ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ طیارہ رن وے پر پرواز کے لیے اڑان بھر رہا تھا کہ وہ پھسل کر قریب ہی موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔خیال رہے کہ ہر سال سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے لوکلا ایئرپورٹ پہنچتے ہیں اور اپریل میں یہاں کافی رش ہوتا ہے کیونکہ موسم بہار کوہ پیمائی کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔نیپال، جہاں دور دراز پہاڑی علاقوں میں سفر کرنا مشکل ہے، یہاں شعبہ ہوا بازی نے حالیہ کچھ عرصے میں ترقی کی ہے۔