ورلڈ کپ 2019: پاک بھارت ٹاکرا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو بڑا حکم جاری کر دیا

" >

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے بھارت کےخلاف شیڈول میچ کے دوران ہرطرح کا جشن منانے سے روکدیا، 1992 ءورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان نے گرین شرٹس کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل آسٹریلیا کے

خلاف سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے انڈین فوج کی ٹوپیاں پہنیں اور اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے اپنے پہلے میچ میں بھارتی فوج کے نشان والے گلووز پہنے جس پر کافی تنقید کی گئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی دھونی کو دستانوں پر یہ بیج لگانے سے روکدیا۔اب ایک بھارتی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کی دیکھا دیکھی پاکستانی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ میں بھارت کےخلاف میچ کے دوران ایسا ہی کچھ کرنےکی خواہش ظاہر کی لیکن وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو ایسا کرنے سے منع کر تے ہوئے انھیں کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستانی سٹیبلشمنٹ کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے ٹیم کو اپنے پیغام میں واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کھیل سے لطف اندوز ہوں اور بھارت کےخلاف میچ کے دوران کسی طرح کی سیاسی ڈپلومیسی اور جارح پن کا مظاہرہ مت کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھیں اور اس میں ایسا کچھ بھی مت کریں جیسا کہ بھارتی ٹیم کرتی آرہی ہے۔