" >

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے معروف اداکار گریش کرناد انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے معروف اداکار گریش کرناد 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کا انتقال آج صبح ہوا۔گریشن کرناد پلے رائیٹر بھی تھے۔وہ 1960ء میں ایک ڈرامہ نگار کے طور پر ابھرے۔ان کی انتقال کی


خبر نے شوبز انڈسٹری کو افسردہ کر دیا ہے۔گریش کرناد نے 70 اور 80 کی دہائی میں چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے تھے۔گریش کرناد کو 1998ء میں ہندوستان کے سب سے بڑے ادبی اعزاز “جن پتھ” ایوارڈ سے نواز گیا۔گریش کرناد کے انتقال پر بالی وڈ کی معروف شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔واضح رہے گریش کرناد ایک بھارتی اداکار، ہدایت کار، کنڑ مصنف، ڈراما نگار، مترجم اور دانشور تھے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گریش کرناد کو ان کی بے مثال اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کا کام آنے والے وقت میں یادرکھا جائے گا۔