پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی تو بہت گرفتاریاں ہوگئیں ، اب اگلا نمبر کونسی جماعت کا ہے؟ آج کا بڑا سیاسی انکشاف

" >

کراچی(ویب ڈیسک) خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے وزراء، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنماوں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے کہا 2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سال 2020 حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2 وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گے دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ جرائم پر اُکسانے اور اس کی معاونت کرنے کے شبہے میں لندن میں گرفتار بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔لندن میں پارٹی سیکریٹریٹ اور الطاف حسین کے گھر کی کئی گھنٹوں تک تلاشی لی گئی اور تفتیش کاروں نے کچھ سامان قبضے میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس مزید کارروائی کےلیے الطاف حسین کی تقاریر کا جائزہ لے گی، نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار الطاف حسین سے پولیس نے پہلے روز تفتیش نہیں کی۔بانیٔ ایم کیو ایم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا فیصلہ آج یا جمعرات تک کیا جا سکتا ہے، تفتیش کاروں نے گزشتہ روز کئی گھنٹوں تک الطاف حسین کے گھر اور ایم کیو ایم لندن کے سیکریٹریٹ میں تلاشی لی اور کچھ سامان بھی تحویل میں لیا۔ اور اب منظور وسان کی یہ خبر آئی ہے۔