او آئی سی میں دھواں دار خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان اب دنیا کی کس بڑی تنظیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں ؟ خبر آگئی

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرغستان کے صدر سورونبے جین بیکو نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جس میں وہ شریک ہونگے

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصرملکوں کے علاوہ اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کے موقع پر 14 جون کو وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین ملاقات متوقع ہے جو پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد سے امور خارجہ، دفاع، قومی سلامتی، معیشت اور تجارت، تعلیم، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، سیاحت اور ذرائع ابلاغ سمیت تنظیم کے مختلف شعبوں میں بھرپور شرکت کررہا ہے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور اب خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرغستان کے صدر سورونبے جین بیکو نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔