محبوب سے ملاقات کیلئے چاند ، تارے توڑ لانے کی رومانوی باتیں حقیقت کا رُوپ دھارنے لگیں

" >

واشنگٹن(ویب ڈیسک) محبوب سے ملاقات کے لیے چاند اور تارے توڑلانے کی رومانوی باتیں اب خیالی تصورات سے بڑھ کر حقیقت کا روپ دھارتی دکھائی دیتی ہیں۔ اگرچہ چاند تارے توڑنا تو محض محاور استعمال کیا جاتا ہے مگر دو محبت کرنے والوں کا چاند پر ملاپ، اظہار محبت اورایک

دوسرے کو شادی کا پیغام اکیسویں صدی کا جنونی اور سب سےپرجوش سفر بننا اب خواب نہیں رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حیران کن شادیوں کے انتظامات کی تفصلات شائع کرنے والی ایجنسی نے ایک نیا پلان ترتیب دیا جس کے تحت 2022 میں چاند پر پرواز کے دوران محبت کرنے والا جوڑا ایک دوسرے کو شادی کے لیے پروپوز کرسکے گا۔چاند کی سطح پر یہ سفرمشہور گلوکار فرانک سینانٹرا کے گیت کی دھن سے شروع ہوگا۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس منفرد خلائی سفرکے لیے دونوں (عاشق اور معشوق)ایک آزاد کیپسول میں سفر کریں گے۔وہ اس سفر میں زمین سے باہر خلا میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے اظہار اور شادی کے لیے ایک دوسرے کو پروپوز کرسکیں گے۔تاہم یہ سفر ہرکس وناکس کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لیے تمام تنکنیکی اور ضروری معلومات کے حصول کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا سمجھنا ناگزیر ہوگا۔ مگر اس سے بھی پہلے جوڑے کے پاس سفرکے اخراجات جو ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر تک ہوسکتے ہیں کا انتظام بھی ہونا چاہیے۔ایجنسی کے مطابق خلا میں شادی کے لیے پروپوزل 13.8 ارب سال کے انسانی سفر کا سب سے خوبصورت اور جنون آمیز انداز ہوگا۔سفرکی تیاریوں کا آغاز مارچ2022 کو ہوگا۔ اس کے لیے دونوں افراد کوپہلے خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا جس کے بعد وہ اگلے پانچ ماہ میں درج ذیل نوعیت کے انتظامات کی تیاری کریں گے۔انہیں مسلسل بارہ ہفتے تک جسمانی اور تکنیکی تربیت دی جائے گی۔مقررہ تاریخ پر امریکی ریاست فلوریڈا کے کپ کنیفرال کینڈی اسپیس سینٹر میں پہنچنا ہوگا۔ریچرڈ شٹراس کے گیت کی دھن بجتے ہی دونوں سیاحوں کو اپنے وزن کے انعدام کا احساس کرتے ہوئے خصوصی ہلمٹ کو استعمال کرنا ہوگا۔اس کے تین دن بعد وہ چاند سے 200 یا 300 کلو میٹر کی مسافت پر پرواز کررہے ہوں گے۔وہاں ان کا زمین سے 30 منٹ کے لیے رابطہ منقطع ہوجائے گا۔یہ وہ وقت ہوگا جب وہ کیپسول میں چاند کے تاریک حصے پر اڑ رہے ہوں گے۔چاند کے مدار کے نصف سفر کے دوران گیت چل پڑے گا۔ اس موقع پر دونوں ایک دوسرے کو شادی کی انگشتری جو ان کے خلائی لباس میں موجود ہوگی پیش کرسکیں گے۔چاند کی سطح کے قریب سے وہ زمین کا حیران کن نظارہ کریں گے جس کے بعد ان کی واپسی کا چار روزہ سفر شروع ہوگا۔ یوں یہ انسانی تاریخ کا شادی کی پروپوزل کا پرجوش سفر اپنے اختتام کو پہنچے گا